ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں منعقد ہوگا پانچ روزہ آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو 2025

بھٹکل میں منعقد ہوگا پانچ روزہ آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو 2025

Sun, 08 Dec 2024 18:34:26  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل ،8 / دسمبر (ایس او نیوز) مقامی تاجروں کو استحکام اور تقویت پہنچانے کے مقصد سے انڈین نوائط فورم   (آئی این ایف) کی جانب سے بھٹکل میں پھر ایک بار  آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے، اس بار یہ ایکسپو ، نیشنل ہائی وے کنارے، وینکٹاپور آئس فیکٹری کے قریب واقع وسیع و عریض میدان میں منعقد کیا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری فورم کے صدر ایس ایم ارشد نے دی۔

انڈین نوائط فورم کے دفتر میں اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم ارشد  نے بتایا کہ 11 جنوری تا 15 جنوری یہ پانچ روزہ ٹریڈ ایکسپو 2025 کا  مقصد مقامی  تاجروں کے لئے اپنی تجارت کو فروغ دینے کے نئے راستوں کی طرف رہنمائی کرنا اور مقامی تاجروں کے لئے استحکام اور تقویت کی راہ ہموار کرنا ہے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں جو آئی این ایف ٹریڈ ایکسپو منعقد ہوا تھا اس سے مقامی تاجروں کو بڑی تقویت ملی تھی۔ اس وقت 180 سے زیادہ بیوپاریوں نے نمائش میں اپنے اسٹالس لگائے تھے۔ یہ ایکسپو کاروباری حلقے کے لئے بڑا اہم اقدام تھا۔ اب جو 2025 کا ایکسپو ہونے والا ہے وہ اس سے بھی بڑے پیمانے پر ہوگا۔ اس میں 200 سے زیادہ اسٹالس لگیں گے اور 20,000 سے زائد افراد نمائش سے استفادہ کریں گے۔ 
    
ارشد نے بتایا کہ ایکسپو 2025 میں کاروبار کے رجسٹریشن، فوڈ انڈسٹری کے لئے قوانین و ضوابط، پیکیجنگ مشینری، ای کامرس پلیٹ فارمس پر کاروبار شروع کرنے، اسٹورنگ اینڈ بلّنگ  جیسے موضوعات پر چارٹرڈ اکاونٹنٹس اورماہرین کی طرف سے ورکشاپ بھی منعقد ہونگے۔ 
    
پریس کانفرنس کے موقع پر آئی این ایف کے سیکریٹری اور ٹریڈ ایکسپو 2025 کے کنوینر معاذ جوکاکو، ایکزیکٹیو ممبرس فیضان برماور، آفتاب حسین کولا، امتیاز دامدا، تنویر موٹیا، قمرالزماں موٹیا، حارث شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔
    
اس ایکسپو میں اسٹالس محفوظ کرنے کے خواہشمند افراد رجسٹر فارم پُر کرتے ہوئے یا پھر آئی این ایف کے دفتر  پہنچ  کر اپنا اسٹال بک کر سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں :             

7022020454 /9353151493 /9741803006 


Share: